3 ٹرانسفر ججز کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن، اسلام آباد بار کی مکمل حمایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت کر دی۔
اسلام آباد بار کے صدر نعیم گجر اور سیکریٹری بار کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں اسلام آباد بار کی جانب سے بغیر پراسیس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر کی مذمت کی گئی ہے۔
ججز سینیارٹی لسٹ کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد بار نے ایگزیکٹیو کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کی بھی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد بار نے سپریم کورٹ سے پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کی استدعا کر دی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر 184/3 کی پٹیشن ججز کی غیر آئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے، پٹیشن میں پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی میں ردوبدل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پٹیشن میں عدلیہ کی آزادی، اختیارات کی تقسیم اور آئینی بالادستی کو تھریٹس کا بھی بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ججز کا یہ ٹرانسفر آرٹیکل 200 کی واضح خلاف ورزی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار 5 ججز کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتی ہے، عدلیہ میں غیر آئینی مداخلت کا دفاع کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد بار سپریم کورٹ ججز کی گیا ہے
پڑھیں:
انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔
تحریکِ انصاف کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں اخباری تراشے شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
اضافی دستاویزات میں سپریم کورٹ کا اکتوبر 2016ء کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔