’بڑا دکھ ہے‘، عامر خان نے بیٹے کی فلم ”لوویاپا“ کی باکس آفس ناکامی پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ”لویاپا“ کی باکس آفس پر ناکامی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت دکھ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ذاتی پراجیکٹس سے زیادہ جنید کی فلم کے بارے میں فکر مند تھے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے حال ہی میں خوشی کپور کے ساتھ اپنی پہلی فلم ”لوویاپا“ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا۔ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہونے کے باوجود باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، جس سے نہ صرف مداحوں بلکہ جنید کے خاندان کو بھی مایوسی ہوئی۔
عامر خان، جو اپنی جذباتی گہرائی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اب اس فلم کی کم کامیابی اور اپنے بیٹے کے مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا، ”بدقسمتی سے فلم نہیں چل سکی، مجھے اس کا بہت دکھ ہے۔“
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلم اور جنید کی اداکاری دونوں ہی قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پروجیکٹس سے کہیں زیادہ ”لوویاپا“ کے لیے بے چین تھے۔ ونڈو کے قریب کھڑے ہو کر، ان کا دل شدت سے دھڑک رہا تھا۔ انہوں نے اس احساس کو والد کے ناقابل بیان جذبات سے منسلک کرتے ہوئے کہا، ”میں دور سے دیکھ رہا ہوں، اور میرا دل تیزی سے دھڑک رہا ہے۔“
انہوں نے فلم انڈسٹری کی غیر یقینی نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، ”یہ ایک ایسا میدان ہے جہاں آپ کو کامیابی اور ناکامی دونوں کا سامنا ہوتا ہے۔“ تاہم، وہ پرامید ہیں اورجنید خان کی مثبت سوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناکامی انہیں آگے بڑھنے میں مدد دے گی۔
جنید خان کے مستقبل کے حوالے سے عامر خان نے بتایا کہ جنید نے پہلے ہی عامر خان پروڈکشن کے تحت ایک اور فلم مکمل کر لی ہے، جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہو گی۔ فلم میں جنید خان اور سائی پلاوی کو جوڑا گیا ہے، جسے عامر خان نے ”اچھی محبت کی کہانی“ قرار دیا۔
اگرچہ ”لوویاپا“ باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی، لیکن یہ جنید خان کے کیریئر کا ایک اہم آغاز تھا، جس نے بالی ووڈ میں نئی نسل کے لیے نئے دروازے کھولے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا باکس آفس انہوں نے
پڑھیں:
آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راہول ڈریوڈ کی راجھستان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات لگ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے موجودہ ایڈیشن میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی بورڈ نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راجھستان رائلز کے کئی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس نے پاکستان سپر لیگ کے باعث آئی پی ایل کی مقبولیت میں مزید گراوٹ کی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ترجمان نے بھی میچ فکسنگ سے متعلق کمیٹی کی تشکیل اور معاملے پر تحقیقات کی تصدیق کی ہے، انکا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
دوسری جانب کرکٹ شائقین اور ماہرین اس واقعے پر سخت تنقید کر رہے ہیں جبکہ آر آر میچ فکسنگ اور آئی پی ایل 2025 اسکینڈل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کرے گی، اگر الزامات ثابت ہوئے تو ٹیم پر بھاری جرمانے یا دیگر پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔