عام آدمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
عام آدمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔
پروگرام کے تحت 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے جس میں جگر ٹرانسپلانٹیشن ،گردوں کی پیوند کاری ، بون میرو ٹرانسپلانٹ ،کوکلیئر امپلانٹ اور کورنیا کی پیوند کاری شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔
سرکاری اسپتالوں کے علاوہ نجی اسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے ۔ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے۔ عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹرانسپلانٹ پروگرام
پڑھیں:
مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ آر پی او سرگودھا ریجن اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں آپریشن جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ ڈی پی او میانوالی سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران اور اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔