مریم نواز معیاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے علی گنڈاپور سے خاص تربیت لیں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پشاور:
مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز معیاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے علی گنڈاپور سے خاص تربیت لیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا۔ پہلی بارش نے بائیکرز کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے کا پول کھول دیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ لاہور کا گرین لائن منصوبہ نااہل وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے تمام منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔مریم نواز کو معیاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے علی امین گنڈا پور سے خصوصی تربیت لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام سے زیادہ کمیشن لینا شریف خاندان کا پرانا وتیرہ ہے۔ صرف ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے بنائے گئے منصوبوں کا یہی حال ہوتا ہے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ راج کماری مریم نواز اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔ پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلیٰ کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔