کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ویرات کوہلی نے اتوار کو دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران 47 ویں اوور میں کلدیپ یادیو کی گیند پر نسیم شاہ کا کیچ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
یہ کوہلی کا ون ڈے کرکٹ میں 157واں کیچ تھا، جس کے ساتھ انہوں نے سابق کپتان محمد اظہرالدین کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
محمد اظہرالدین نے سال 2000 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے۔
پاکستان کے خلاف میچ میں کوہلی نے آخری اوور میں خوشدل شاہ کا بھی کیچ کیا تھا۔
کوہلی نے اب 299 میچز میں 158 کیچز کیے جس کے بعد وہ بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر بن گئے۔
واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کے پاس ہے جنہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز کیے۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ہے جنہوں نے 375 میچز میں 160 کیچز کیے جبکہ تیسرا نمبر کوہلی کا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کوہلی نے
پڑھیں:
سابق ائیر وائس مارشل کا کورٹ مارشل، وزارت دفاع سے ریکارڈ طلب
راولپنڈی:اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے سابق ائیر وائس مارشل جواد سعید کو سیکرٹ ایکٹ کے تحت 14 سال قید، سزا کے بعد اڈیالہ جیل بھجوانے کے بجائے میس میں رکھنے اور مقدمہ کی تفصیلات فراہمی کی نظر ثانی درخواست پر وزارت دفاع اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے29 اپریل کو ریکارڈ طلب کر لیا۔
ان کے وکیل کرنل( ر) انعام الرحیم کا موقف تھا کہ جواد سعید 18 مارچ 2021 کو ریٹائر ہوئے، ان کا نام ائیر چیف کے لیے نامزد افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا، انہیں یکم جنوری 2024 کوگرفتار کیا گیا۔
انہیں کس جرم پر سزا دی گئی اس کا علم نہیں، چارج شیٹ بھی نہیں دی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ انہیں ملٹری کورٹ نے گرفتاری کے بعد دو دن میں سزا سنائی، اپیل میں سزا میں چھ سال کمی کر دی گئی۔
ان کی رحم کی اپیل ائیر چیف کے پاس التوا میں ہے، وہ اسلام آباد میں ائیرفورس کے ایک میس میں قید ہیں جسے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔