8 ممالک سے درجنوں پاکستانی بے دخل، واپسی پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سنیگال، سعودیہ اور عمان سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانی بے دخل کردیے گئے ہیں۔
ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل بھیج دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سینیگال پہنچنے والے 3 نوجوانوں کو کشتی سے یورپ اسمگل ہونا تھا مگر اس سے قبل ہی وہ گرفتار کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی 4 خواتین اور 2 مسافر گرفتار
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بھی 5 بلیک لسٹ اور سزائیں پانے والے 6 افراد سمیت 14 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے، سعودی عرب میں منشیات فروشی کا ایک ملزم بھی بے دخل کر دیا گیا اور واپس پہنچنے پر کراچی میں گرفتار ہوا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق زائد المیعاد قیام پر رومانیہ سے 2، عمان سے مختلف الزامات پر 12، امارات میں زائد المیعاد قیام، غیرقانونی انٹری و دیگر الزامات پر 7 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار
اس کے علاوہ عراق میں زائد قیام پر ایک، قطر، ساؤتھ افریقہ میں پاسپورٹ گم ہونے پر 6 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
FIA human smuggling اسمگلنگ ایف آئی اے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمگلنگ ایف ا ئی اے ڈی پورٹ
پڑھیں:
لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
— فائل فوٹولاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔