بدلتے موسم میں جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
موسموں کے بدلنے کے اثرات نہ صرف ماحولیات پر بلکہ اس کے انسانی جسم پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے سب سے پہلے براہ راست جلد متاثر ہوتی ہے، اور خاص طور پر حساس جلد والے افراد کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر موسم، سرما کی جانب بڑھ رہا ہے تو جلد پر خشکی یا جلد کی اوپر کی تہہ پھٹنے کی شکایات، اسی طرح اگر موسم گرما کی طرف جا رہے ہیں تو اس صورت میں خشکی، آئل اور جلد کا پر خارش اور عجیب سی صورتحال محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس طرح کے ملے جلے موسم میں جلد کی صحت کا خیال کیسے رکھا جا سکتا ہے؟ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لیے اگر کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں تو جلد کو صحت مند رکھا جاتا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں خواجہ سرا ڈیجیٹل ایپ کیوں استعمال کرتے ہیں؟
موسموں کی تبدیلی کے دوران جلد کی صحت کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کی دیکھ بھال میں توازن، مناسب پروڈکٹس کا انتخاب اور موسم کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ جلد کو موسمی اثرات سے بچایا جا سکے اور اس کی صحت برقرار رکھی جا سکے۔
ماہر امراض جلد ڈاکٹر فاطمہ حسن کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے دوران جلد کے مسائل میں شدت آنا ایک قدرتی عمل ہے، خاص طور پر سردیوں میں جلد کی خشکی اور گرمیوں میں اضافی تیل کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے میں جلد کی حفاظت کے لیے موئسچرائزنگ اور سن اسکرین کا استعمال ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
سردیوں میں جلد کو نم رکھنا جلد کی خشکی کو کم کرتا ہے، اور گرمیوں میں جلد کی صفائی اور سن اسکرین کے بغیر باہر جانا جلد کو سن برن اور جلدی بیماریوں کا شکار بنا سکتا ہے۔ موسم میں تبدیلی کے ساتھ اپنی اسکن کیئر روٹین کو بھی تبدیل کرنا لازم بنا لینا چاہیے۔ کیونکہ ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ لوگ موسم کی تبدیلی کو سمجھتے نہیں ہیں۔ اور وہی چیزیں سال بھر استعمال کرتے رہتے ہیں جو شاید کسی خاص موسم میں جلد کی صحت کے لیے بہتر ہوں۔
لیکن پورا سال ایک ہی جیسی پراڈکٹ استعمال کرتے رہنا سکن کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، گرمیوں میں ہلکے موئسچرائزر استعمال کریں جو ہائیلرونک ایسڈ، نائیسنیمیائیڈ اور سیریمائیڈز پر مشتمل ہوں۔ جبکہ سردیوں میں ان موئسچرائزر کا استعمال کیا جائے، جن میں گلیسرین، بٹر اور سریمائیڈز شامل ہوں۔ اسی طرح، اگر موسم خشک ہو تو نمی برقرار رکھنے والی پراڈکٹس کا استعمال کریں، اور اگر نمی زیادہ ہو تو آئل فری پروڈکٹس بہتر ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ان کا مزید کہنا تھا کہ عموماً موسم کی تبدیلی کے دنوں میں دن میں گرمی اور رات میں ٹھنڈک ہوتی ہے ایسے میں جلد کو موئسچرائز رکھن کے لیے پانی کا استعمال بھی بڑھایا جائے۔ اس کے علاوہ اگر سردی کی جانب موسم بڑھ رہا ہے۔ اور چہرے ہاتھ اور پاؤں کی جلد بہت زیادہ خشک اور پھٹ رہی ہے تو اس طرح کی صورتحال میں باڈی لوشن یا کریم میں چند وٹامن ای کیپسول کا محلول شامل کرنے سے جلد دیر تک نرم وملائم رہتی ہے۔
ماہر امراض جلد ڈاکٹر باسط عباسی کا کہنا تھا کہ موسموں کی تبدیلی میں جلد کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر حساس جلد والوں کے لیے موسم سرما اور گرمیوں دونوں میں مخصوص مصنوعات استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اور اس سب سے پہلے اپنی اسکن ٹائپ کی شناخت لازمی کریں۔
مزید پڑھیں:موسم سرما کی پہلی برفباری، بلوچستان کے پہاڑوں نے سفید چارد اوڑھ لی
کیونکہ زیادہ تر افراد کو اپنی اسکن ٹائپ کا اندازہ نہیں ہوتا جو سب سے زیادہ ظلم ہے۔ اسکن کسی اور ٹائپ کی ہوتی ہے اور پراڈکٹس اس پر کسی دوسری ٹائپ کے لگ رہے ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سب سے زیادہ اسکن کے مسائل جنم لیتے ہیں۔ اپنی اسکن کی شاخت کے بعد اس کے عین مطابق پراڈکٹس کا استعمال کریں اور نوٹ کریں کہ کس موسم میں اسکن کس طرح سے متاثر ہو رہی ہے اور اسے کس طرح ٹریٹ کرنا چاہیے۔
سردیوں میں جلد میں نمی کی کمی ہوجاتی ہے، جس کے لیے ہائیڈریٹنگ اسکن کیئر کا استعمال فائدہ مند ہے۔ زیادہ گرم پانی کے استعمال سے اجتناب کریں کیونکہ یہ جلد کو خشک کرتا ہے۔ گرمیوں میں اضافی تیل کی پیداوار اور پھنسیوں کی شکایت سے بچنے کے لیے ایسے سکن کیئر پروڈکٹس کا انتخاب کریں جو نان کموڈیوجینک ہوں اور جلد کی صفائی پر زور دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بدلتا موسم سردی گرمی جلد کی حفاظت موسم سرما موسم گرما.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بدلتا موسم سردی گرمی جلد کی حفاظت سردیوں میں مزید پڑھیں گرمیوں میں کا استعمال میں جلد کی اپنی اسکن کی تبدیلی تبدیلی کے سکتا ہے کی صحت کے لیے جلد کو
پڑھیں:
پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود سالانہ کیلنڈر کے مطابق قبل از وقت تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز سے منظوری مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟
سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہوسکتی ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کریں گی، ہم نے وزیراعلیٰ سے یہی درخواست کی ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے دی جائیں۔
اس سے قبل پنجاب میں اپریل کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات مختصر کر دیے تھے، اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے لاگو ہوئی اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
پنجاب میں اسکول اب صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں، بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کے لیے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔
شیڈول میں تبدیلی کے باوجود کچھ والدین اب بھی طلبا کے شدید گرمی میں مبتلا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکول پنجاب چھٹیاں مریم نواز موسم گرما وزیراعلی