سپر ہائی وے پر 2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب دو ٹرکوں اور ایک کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 35 سال ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کی مدد سے بقائی ٹول پلازہ کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دو شدید زخمی افراد، 35 سالہ وقاص احمد اور 32 سالہ غلام حسین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس حادثے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
میانوالی(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں