شیخوپورہ، ڈمپر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
SHEIKHUPURA:
ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے گورونانک پورہ سٹاپ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد شادیوں پر گھوڑا ڈانس کرواتے تھے اور ان کے ساتھ دو گھوڑے بھی کچلے گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت فلپس مشتاق اور عامر مشتاق کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
چشتیاں(نیوز ڈیسک)چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےاور 9 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر