ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ، پاکستانی مداح کےلیے دھرو راٹھی نے کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بھارت کے نمبر ون یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوران میدان میں پاکستانی مداح کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں ایک ایسے پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔
دھرو راٹھی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج لاہور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک پاکستان مداح نے ویرات کوہلی کی جرسی پہن رکھی تھی۔ ذرا تصور کیجیے کہ بھارت میں اگر کوئی بھارتی بابراعظم یا کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کی جرسی پہنتا تو کتنا غم و غصہ ہوتا؟‘‘
بھارتی یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے ذریعے پاکستان میں بھارتی کھلاڑیوں کے لیے بلاتعصب رویے اور محبتوں کی تعریف کی ہے جبکہ ساتھ ہی بھارت میں پھیلتی ہوئی شدت پسندی اور نفرت کو بھی اجاگر کیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بھارت کا 4 فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو پربھاس سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے
بھارت کا 4 فٹ 8 انچ قد کا اداکار جعفر صادق سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما میں ایک نیا نام تیزی سے ابھر رہا ہے جعفر صادق، جو صرف 4 فٹ 8 انچ قد کا حامل ہے، لیکن یہ چھوٹا اداکار اپنی موجودگی سے بڑے ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔
29 سالہ جعفر نے 2020 میں تامل ویب سیریز ’پاوہ کادھیگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بن چکا ہے۔
جعفر صادق نے وکرَم (414 کروڑ)، جیلر (605 کروڑ)، اور جوان (1150 کروڑ) جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن کی مجموعی کمائی 2100 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان فلموں کی کامیابی نے انہیں پربھاس، سلمان خان، اور حتیٰ کہ رجنی کانت جیسے بڑے ناموں سے بھی آگے پہنچا دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by J A F F A R S A D I Q (@jaffer__sadiq)
صرف شاہ رخ خان اس عرصے میں جعفر سے آگے ہیں جن کی تین فلموں کی مجموعی کمائی 2600 کروڑ روپے رہی۔
جعفر اگرچہ مرکزی کردار نہیں نبھاتے، لیکن ان کی اسکرین پر موجودگی اور بہترین فلموں کا انتخاب انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ بنا رہا ہے۔ وہ ثابت کر رہے ہیں کہ کامیابی کے لیے قد نہیں، قابلیت اور انتخاب اہم ہوتے ہیں۔