بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اسٹنٹ کے دوران زخمی، اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کےلیے اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کے چہرے پر خراشیں بھی نمایاں ہیں۔
انہوں نے تصویر شیئر کراتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’میرا پہلا اسٹنٹ، میری پہلی چوٹ، لیکن میری روح مضبوط ہے۔ فلم ’شانکی سردار‘ کے سیٹ سے ایک یاد۔ ایکشن والا کام بہت مشکل ہے، لیکن اپنے ناظرین کےلیے سخت محنت کروں گا۔‘‘
A post common by Guru Randhawa (@gururandhawa)
گرو رندھاوا کی پوسٹ پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے دوستوں کی جانب سے تشویش اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
انوپم کھیر نے گرو کہ یہ کہہ کر حوصلہ افزائی کی کہ ’’آپ سب سے بہترین ہیں، جلد صحتیاب ہوں۔‘‘ جبکہ گلوکار میکا سنگھ نے بھی گرو کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گرورندھاوا بھارتی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں، اور ایک معروف گلوکار، شاعر اور میوزک کمپوزر ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں ’لاہور‘، ’اشارے تیرے‘، ’سلولی سلولی‘ اور ’تیرے تے‘ شامل ہیں۔
گرو رندھاوا اپنی نئی فلم ’شانکی سردار‘ میں نمرت اہلووالیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: گرو رندھاوا
پڑھیں:
بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آج صبح یاتریوں سے بھری ایک بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کو حادثہ تیزی سے خطرناک موڑ کاٹتےہوئے پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پہاڑی جنگلات کے درمیان شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور کو موڑ واضح طور پر دکھائی نہ دیا جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 35 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے۔ امدادی ٹیمیں مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں، شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔