سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام ، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 جبکہ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی عمان میں داخل ہونے پر 12 پاکستانیوں کو نکال دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ امارات سے 2، قطر سے ایک اور آذربائیجان سے ایک پاکستانی کو بے دخل کیا.
علاوہ ازیں امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق ، عمان اور سعودیہ کے وزٹ ویزوں کے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے جبکہ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گرین اور بلیک کے بعد اب نیلی چائے، حیرت انگیز فوائد
گرین اور بلیک چائے کے صحت سے متعلق فوائد تو مشہور ہیں ہی لیکن اب ایک نئی تحقیق میں نیلی چائے کے غیر معمولی اثرات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی بیگز والی چائے، آپ کو کیوں نہیں پینی چاہیے؟
بھارتی میڈیا میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق نیلے مٹر کے پھول کی پنکھڑیوں سے بنی نیلی چائے مفید ترین مشروبات میں سے ایک ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ اس چائے کے 10 صحت سے زیادہ فوائد ہیں جو انسانی صحت پر نمایاں اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔
یہ چائے علمی افعال کو بھی بڑھاتا ہے کیونکہ اس میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو یاداشت سے وابستہ ایک نیورو ٹرانسمیٹر ایسٹیلکولین کی پیداوار کو متحرک کرتی ہیں۔
نیلی چائے وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتی ہے کیوں کہ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور قدرتی طور پر کیفین سے پاک ہوتی ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں مقبول چائے کی تاریخ، فوائد اور نقصانات
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیلی چائے اپنے اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو دور کرنے والی خصوصیات کی بدولت کولیجن کی پیداوار کو متحرک کرکے جلد کی صحت کو فروغ دیتی ہے۔
یہ آنکھوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں موجود فلاونوائیڈز ہیں جو آنکھوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں۔
نیلی چائے زہریلے مادوں اور اضافی سیالوں کو ختم کرنے اور خون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن کرکے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ اعصابی نظام پر اس کے پرسکون اثر کی وجہ سے تناؤ اور اضطراب کو دور کرتی ہے۔ اس کے مدافعتی معاون مرکبات کی وجہ سے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ یہ بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے کیونکہ یہ کھوپڑی میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔
مزید پڑھیں: تاروجبہ کے لذیذ چپلی کباب اور خوش ذائقہ سبز چائے
مزید برآں نیلی چائے کو غذائیت سے بھرپور قدرتی خزانہ سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس میں کیلشیم، میگنیشیم، زنک، آئرن، کاپر، نیاسین اور فولک ایسڈ کے علاوہ وٹامن اے، سی، ای، بی1، بی2، بی6، بی5 اور بی7 بھی پائے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیلی چائے نیلی چائے صحت کے لیے مفید نیلی چائے کے فوائد