تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فراڈ سینٹرز سےپاکستانیوں سمیت 215 غیرملکی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
BANGKOK:
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی پولیس نے سرحدی علاقے میں ایک عمارت میں کارروائی کرکے پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکیوں کو بازیاب کروایا جن سے آن لائن فراڈ اور اسکیم سینٹر میں جبری کام لیا جارہا تھا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بتایا کہ جرائم پیشہ گروپس کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کے ذریعے پورے جنوب مغربی ایشیا ہزاروں لوگوں کو مذکورہ علاقوں میں لایا گیا تاکہ ان سے فراڈ سینٹر اور غیرقانونی آن لائن مراکز میں جبری طور پر کام لیا جائے۔
اقوام متحدہ نے 2023 میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق غیرقانونی مراکز تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور یہاں سے سالانہ بنیاد پر اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں۔
حکام نے اتوار کو کمبوڈیا کے سرحدی صوبے بینٹیے میانچے کے علاقے پوئیپٹ میں واقع تین منزلہ عمارت میں کارروائی کی۔
تھائی حکومت کے ترجمان جیرایو ہاؤنسب نے بیان میں کہا کہ فراڈ سینٹر سے رہا کروائے گئے افراد میں 109 تھائی، 50 پاکستانی، 48 بھارتی تھے، 5 کا تعلق تائیوان اور 3 انڈونیشیا سے لائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے سائبر فراڈ کے شبہے میں مطلوب افراد کی کارروائی کے دوران عمارت سے رہائی کروائے جانے والے تھائی شہریوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی فراڈ مراکز کو روکنے کے لیے ہونے والی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فراڈ سینٹر کئی برسوں سے کام کر رہے تھے لیکن اب چینی اداکار وان شنگ کو تھائی لینڈ میں پرکشش نوکری کا لالچ دے کر بلا کر اغوا کرنے اور میانمار میں ایک اسکیم سینٹر منتقل کرنے کے اقدام کے بعد پر اسکروٹنی کا عمل بہت سخت کردیا گیا ہے۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اسکیم سینٹرز میں حالیہ دنوں میں بڑی کارروائیاں کی ہیں، تھائی-میانمار سرحد پررواں ماہ کے شروع میں بھی کارروائیاں کی گئیں اور تھائی لینڈ میں اسکیم سینٹرز سےمتصل علاقوں میں بجلی، ایندھن اور انٹرنیٹ کی سہولت منقطع کردی تھی۔
تھائی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ چین نے گزشتہ چند روز کے دوران اپنے 621 شہریوں کو اسکیم سینٹرز سے بازیاب کروایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکیم سینٹر تھائی لینڈ فراڈ سینٹر
پڑھیں:
بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کیساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکی موصول
بھارتی گلوکارہ اور ڈبنگ آرٹسٹ چنمئی سرپادا کو ایک خوفناک دھمکی موصول ہوئی، جس میں ان کی ڈیپ فیک نازیبا تصویر بھی شامل تھی۔
چنمئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں حالیہ ہفتوں کے دوران ملنے والی مسلسل آن لائن دھمکیوں کے بارے میں بتایا۔
ان کے مطابق کچھ ہفتے قبل ان کے شوہر، اداکار و فلم ساز راہل رویندرن کے منگل سوتر سے متعلق ایک بیان کے بعد، انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چنمئی نے اے آئی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس کارروائی ہو یا نہ ہو، وہ اس مسئلے کو منظرِ عام پر لانا ضروری سمجھتی ہیں۔
ویڈیو میں انہوں نے بتایا،’مجھے گالیاں دی گئیں، مجھے اور میرے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔’
چنمئی نے مزید بتایا کہ کچھ افراد کے خلاف میں نے ایکس اسپیسز میں کی گئی گفتگو کی بنیاد پر شکایت بھی درج کروائی ہے۔
I got a morphed image from a page today and tagged the cops - whether legal action happen will happen or not is not the issue
But I made this video for girls and their families to safeguard against the ‘Lanja Munda’ spewing people here who have been paid to do this for the past… pic.twitter.com/unjeJANNHP
انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد سے انہیں بارہا سیاسی گروپوں کے حمایت یافتہ افراد کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
چنمئی نے واضح کیا کہ ڈیپ فیک اور اے آئی کے بڑھتے استعمال سے خواتین کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتیں۔
آخر میں انہوں نے خواتین، بچیوں اور والدین کو مشورہ دیا کہ ایسی صورتحال میں فوری قانونی مدد حاصل کریں۔