پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ بلامقابلہ صدر ،ارشد انصاری سیکرٹری جنرل ، لالہ اسد پٹھان فنانس سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ،افضل بٹ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ صدر منتخب ،ارشد انصاری بلامقابلہ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل منتخب ، لالہ اسد پٹھان بلامقابلہ فنانس سیکرٹری ،راجہ حبیب ، خالد عیسی کھوکھر ، ناصر حسین اور محمد عیسی ترین نائب صدور، جمشید رضوانی، جاوید اصغر، شاہد چوہدری اور نور الٰہی بگٹی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے 25ممبران کا بھی انتخاب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے طابق ملک کے نمائندہ صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس(پی ایف یو جے)کے تین روزہ بی ڈی ایم اجلاس کے بعدہونے والے انتخابات میں دو سالہ مدت کیلئے افضل بٹ صدر، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل اور سعید جان(لالا اسد پٹھان)مسلسل دوسری بارفنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں،الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال جعفری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایف یو جے انتخابات میں صدر سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری کی ایک ایک نشست جبکہ نائب صدور اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چاراور ممبران ایف ای سی کی25 نشستوں کیلئے 262 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں صدر کی ایک نشست کیلئے چودہ، سیکرٹری جنرل کی ایک نشست کیلئے 23، فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کیلئے 29، نائب صدور کی چار نشستوں کیلئے 43،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے 40 جبکہ ممبران ایف ای سی کی 25 نشستوں کیلئے 113 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے باقی تمام امید واروں نے باہمی مشاورت سے اپنے کاغذات واپس لے لئے جس کے بعد تمام باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہے

کامیاب ہونے والوں میں صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور فنانس سیکرٹری اور سعید جان(لالا اسد پٹھان)کے علاوہ چارنائب صدورمیں حبیب الرحمان، خالد عیسی کھوکھر،محمد عیسی اور ناصر حسین ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے جمشید رضوانی، جاوید اصغر،محمد شاہد چوہدری اور نور الہی بگٹی جبکہ ممبران ایف ای سی کی25 نشستوں کیلئے عبدالرحمان(لالا رحمان)علی رضا علوی،اعجاز مقبول،ایوب جان سرہندی،انور رضا ، ہارون خالد،فوزیہ شاہد، امتیازخان فاران،احسان الحق، محمد عامر شہزاد،خورشید عباسی، میاںصبیح الرحمان،مخدوم احمد بلال،ندیم جاوید،محمد اقبال، نصراللہ وسیر،ناصر زیدی، رانا شفیق خان پسروری،قدیر سکندر، سلیم شاہد،روف مان، شہزادہ ذوالفقار،شفیق اعوان، نذر عباس اور عمیر یاسر شامل ہیں، نتائج کا اعلان ہوتے ہی حامیوں نے منتخب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے زبردست نعرہ بازی کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی،الیکشن کمیٹی میں چیئرمین اقبال جعفری کے علاوہ مائرہ عمران، شہریار خان، عاصم قدیر رانا،قلب علی اور صمد سالک شامل تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل کی نتائج کا اعلان فنانس سیکرٹری سیکرٹری منتخب نشستوں کیلئے پی ایف یو جے اسد پٹھان ایک نشست افضل بٹ کی ایک

پڑھیں:

گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ سعودی عرب روانہ

وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

تین روزہ کانفرنس میں 120 سے زائد عالمی و علاقائی اداروں کے 100 سے زائد مقررین شریک ہوں گے۔

وزیر خزانہ سعودی وزرات خزانہ کی اعلیٰ قیادت اور این ڈی ایف سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کلائمیٹ فنانس تک رسائی پر گفتگو کریں گے، عالمی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات:جرنلسٹس پینل کی13 میں  سے 11نشستوں پرکامیابی
  • پاکستان بار الیکشن، غیر سرکاری نتائج، پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
  • پاکستان بار کونسل انتخابات: پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ کے نام
  • پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا
  • پاکستان بار کونسل کے انتخابات جاری، 23 نشستوں کے لیے پولنگ جاری
  • کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، 2433 امیدوار الیکشن لڑینگے
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔
  • بلدیاتی انتخابات 2025 کا میلہ سج گیا، 2433 امیدوار، 642 وارڈز میدان میں
  • ’وندے ماترم‘ کے الفاظ اسلامی عقائد سے متصادم ہیں، مولانا ارشد مدنی کا دوٹوک اعلان
  • گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ سعودی عرب روانہ