نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس سے نیب کے افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے، جن کا نام وقاص احمد خان تھا اور وہ گریڈ 19 میں تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ وقاص احمد کی موت کے حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں، ان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جبکہ جسم پر تشدد کا بھی کوئی نشان موجود نہیں۔
مرنے والے نیب افسر وقاص احمد لاش کو اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے نیب افسر وقاص احمد خان کا تعلق لاہور سے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد پولیس تحقیقات گیسٹ ہاؤس لاش برآمد نیب افسر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پولیس تحقیقات گیسٹ ہاؤس لاش برا مد نیب افسر وی نیوز اسلام ا باد کے لاش برا مد گیسٹ ہاؤس
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
لاہور:پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 میں حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا اکاؤنٹس افسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق اگر افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا اور ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے۔
ترمیمی بل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔ بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔