حکومت شراب پر پابندی بل منظور کرنے میں مدد کرے، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا جسکی وجہ ہمارے لاکھوں نوجوان اس وقت قبروں کے اندر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئے جس میں ایم ایل اے پلوامہ، ایم ایل اے ترال کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل اے ظہور میر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پارٹی کارکنان کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ڈی پی کی صدر کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران نے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام کے ساتھ جو وعدہ کئے تھے ان کو وہ پورا کریں۔ انہوں نے اپنے تقریر میں کہا کہ 1947ء سے لے کر آج تک نیشنل کانفرنس جب بھی حکومت میں آئی، اس نے کشمیری عوام کو دھوکا دیا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اخوان کو لانے والے یہ ہیں، ان کو حتم کرنے والی پی ڈی پی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس نے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا جس کی وجہ ہمارے لاکھوں نوجوان اس وقت قبروں کے اندر ہیں۔ محبوبہ مفتی نے شراب پر پابندی کی بل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس بل کو پاس کروانے میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تین بل اسمبلی میں لائے لیکن اتحاد نہ رہنے کی وجہ سے وہ بل ہم پاس نہیں کروا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم حکومت سے اپیل کرتے ہے کہ وہ ان بلوں کو منظور کروانے میں ان کی مدد کریں تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کو فائدہ حاصل ہو اور یہ معاشرے شراب سے پاک ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل کانفرنس محبوبہ مفتی نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مراد علی شاہ
— فائل فوٹووزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
مراد علی شاہ نے یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ یونیسف دنیا بھر میں بچوں کے حقوق، صحت، تعلیم اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے، یونیسف ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچہ دنیا کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان1947ء میں قیام کے فوری بعد یونیسف کا رکن بنا، حکومت سندھ کئی شعبوں میں یونیسف کے ساتھ مضبوط شراکت داری کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ یونیسف کے تعاون سے لڑکیوں کے لیے روزگار اور ہنر کے تربیتی پروگرام جاری ہیں، خیرپور اور گھوٹکی میں نوجوان لڑکیوں کو فنی تربیت سے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔