نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا ادراک کیا جا سکے۔ این سی اے کے طلبہ اور اساتذہ نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زلزلہ ہو، کورونا ہو، کوئی قدرتی آفت ہو تو سب سے پہلے پوری قوم صرف اور صرف پاک فوج کی جانب دیکھتی ہے اور پاک فوج نے کبھی مایوس نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے این سی اے کے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات اور بات چیت کی نشست کی۔ این سی اے کے طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ علاوہ ازیں طلباء نے کہا کہ آج کے سیشن سے ہمارے ذہنوں میں پاک فوج کے حوالے سے موجود شبہات بہت حد تک دور ہوئے ہیں۔
نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا ادراک کیا جا سکے۔ این سی اے کے طلبہ اور اساتذہ نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زلزلہ ہو، کورونا ہو، کوئی قدرتی آفت ہو تو سب سے پہلے پوری قوم صرف اور صرف پاک فوج کی جانب دیکھتی ہے اور پاک فوج نے کبھی مایوس نہیں کیا، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ طلبہ سمیت پوری قوم کو اگر کسی پر یقین ہے تو وہ صرف پاک فوج پر ہے۔ این سی اے کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی اے کے طلبہ پاک فوج ایس پی
پڑھیں:
بنگال شہر میں تشدد ہندو مسلم تقسیم کا نتیجہ ہے، فاروق عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ خطرہ پاکستان یا چین سے نہیں بلکہ ملک کے اندر سے ہے جو مذہب کے نام پر نفرت پھیلا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بنگال میں حالیہ تشدد ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم تقسیم کا براہ راست نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت کی وجہ سے ملک کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت سے ہی ملک کو سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ خطرہ پاکستان یا چین سے نہیں بلکہ ملک کے اندر سے ہے جو مذہب کے نام پر نفرت پھیلا رہے ہیں۔ وہ جموں کے سرحدی علاقے مارہ میں ریٹائرڈ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہن لال کیتھ کو پارٹی میں خوش آمدید کہنے کے لئے نیشنل کانفرنس کی طرف سے منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اگر بھارت کو بچانا ہے تو متحد ہوکر ملکی مفاد کا دفاع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کسی باہری طاقت سے خطرہ نہیں ہے بلکہ فرقہ واریت کی وبا سے ہی ملک کو سب سے زیادہ نقصان اور خطرہ ہے۔