ٹریفک جام کی پریشانی؛ اُڑنے والی کار کی پہلی کامیاب پرواز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مستقبل اور ٹریفک جام کی پریشانی کا حل سمجھی جانے والی سواری فلائنگ کار نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2.5 کروڑ روپے مالیت کی یہ گاڑی عام سڑکوں پر بھی چلائی جاسکتی ہے اور گاڑی کے بونٹ اور ڈِگی میں پروپیلرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت اسے فضا میں بلند کر سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی الیف ایئروناٹکس نے اس گاڑی کی پہلی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں یہ فضا میں اڑتی نظر آرہی ہے، یہ منظر کسی سائنس فکشن فلم جیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ کار ایک بار چارج ہونے پر 354 کلو میٹر سڑک پر چل سکتی ہے اور 177 کلو میٹر فضا میں پرواز کر سکتی ہے۔ یہ کار ڈسٹری بیوٹڈ الیکٹرک پروپلشن ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے، جس میں پروپیلر بلیڈز کو ایک میش لیئر سے ڈھانپا گیا ہے، جس کی مدد سے یہ زمین سے اوپر اٹھنے میں کامیاب رہی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کمپنی نے اس آزمائش کے لیے الیف ماڈل زیرو کا ایک الٹرا لائٹ پروٹوٹائپ استعمال کیا۔ الیف کے سی ای او جم ڈوخوونی نے اس کامیابی کو رائٹ برادران کی 1903 میں ہونے والی پہلی پرواز سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ ڈرائیو اور فلائٹ ٹیسٹ کسی حقیقی شہری ماحول میں ٹیکنالوجی کا ایک اہم ثبوت ہے۔
کیلیفورنیا میں قائم یہ اسٹارٹ اپ 2026 کے آغاز تک اپنی ماڈل اے فلائنگ کار کی پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری جانب گاڑی کی پرواز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور تجسس کا اظہار بھی کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔
انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر مداحوں کی پریشانی اور بڑھتی ہوئی افواہوں کے باعث وہ سچ سامنے لانے پر مجبور ہوگئیں۔
سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیوز میں موجود لڑکی مجھ سے بالکل نہیں ملتی۔ یہ ویڈیوز AI (مصنوعی ذہانت) سے تیار کی گئی ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر نے انکشاف بھی کیا کہ یہ نازیبا ویڈیوز ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کیں، جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور بلیک میل کرنا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
سامعہ حجاب نے ایک آڈیو کلپ بھی سنائی جس میں ایک مرد ان سے پیسے مانگ رہا ہے۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ سب کس نے کیا ہے۔ میں نے اس شخص کے گھر والوں سے بھی بات کی ہے۔
سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیوز پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہوں۔