اُس سازش سے بچیں جو موبائل کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ اس سازش سے بچیں جو موبائل فونز کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے۔
راولپنڈی میں انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں حنیف عباسی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں صحت اور صفائی کےلیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات پر زیرو ٹالرنس ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے مایوسی کی باتیں کبھی نہیں کیں۔ 25 سال قید ہوئی کبھی مایوس نہیں ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے۔ پہلے 4 ارب ڈالر اور اب زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہیں، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 2 اعشاریہ 3 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری شروع ہو گئی ہے۔
حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ فیک اور فریب کی سازش سے بچیں، اس سازش سے بچیں جو موبائل کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سازش سے بچیں حنیف عباسی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 363700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4637 روپے اضافے کے بعد 311814 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 285839 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 3454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا