Jasarat News:
2025-12-13@23:01:10 GMT

ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

میدیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایلون مسک کی دولت میں 2گنا اضافہ ہونے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-4

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت میں 2گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ایسا اس وقت ممکن ہوسکے گا جب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس عوام کے سامنے 1500 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو

کے ساتھ جانے میں کامیاب ہوگی۔ اس کمپنی میں ایلون مسک کا حصہ کافی زیادہ ہے اور اگر واقعی اس کے حصص کی فروخت 1500 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو کے ساتھ ہوئی تو ایلون مسک بہت زیادہ امیر ہو جائیں گے۔اس دولت میں ٹیسلا اور دیگر کمپنیوں میں ایلون مسک کا حصہ شامل نہیں۔ مجموعی طور پر ایلون مسک 952 ارب ڈالرز کے مالک بن جائیں گے یعنی لگ بھگ دوگنا زیادہ امیر ہو جائیں گے۔ ابھی ایلون مسک 465 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور اس طرح وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کے بہت قریب پہنچ جائیں گے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • پٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
  • 19 دسمبر سے شدید یخ بستہ موسم ,محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی
  • ایلون مسک کی دولت میں 2گنا اضافہ ہونے کا امکان