Nawaiwaqt:
2025-04-22@11:09:05 GMT

بابر اعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

بابر اعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ کے لیے کریز پر موجود ہیں تاہم انہوں نے آغاز میں ہی ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ایونٹس میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اس میچ میں 23 رنز بنائے۔ انہیں ہاردک پانڈیا نے وکٹ کیپر کے ایل راہول کی مدد سے آؤٹ کیا۔ قومی بیٹر نے مختصر اننگ میں پانچ چوکے لگائے.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ کیخلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ یہ سنگ میل 123 ویں اننگ میں حاصل کر کے ہاشم آملہ کے ہم پلہ بن چکے ہیں جب کہ تیز ترین پانچ ہزار رنز 97 اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میچ میں

پڑھیں:

وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ

بھارتی حیدرآباد ایک بار پھر مودی سرکار کی متنازع پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف مزاحمت کا مرکز بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے مجوزہ وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمان اور دیگر اقلیتیں سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ بھارتی حیدرآباد ایک بار پھر مودی سرکار کی متنازع پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف مزاحمت کا مرکز بن گیا ہے، جہاں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ وقف ترمیمی بل کے خلاف جاری احتجاج میں کانگریس، بی آر ایس اور دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہو چکی ہیں۔ حیدرآباد میں ہونے والے احتجاج میں مذہبی و سیاسی قیادت ایک ہی نکتے پر متفق ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا میں وقف ترمیمی بل صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ یہ پورے ملک کی اقلیتوں کے مذہبی، سماجی اور آئینی حقوق پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ قانون مسلمانوں کے لیے ایک تباہی کا پیغام ہے۔ یہ صرف وقف زمینوں کا مسئلہ نہیں، یہ ہمارے وجود اور شناخت پر حملہ ہے۔

مودی سرکار کے  بھارتی اقلیتوں کے مخالف اقدامات کے خلاف احتجاجی سلسلے کے تحت 30 اپریل کو رات کے وقت ’’بتی گل احتجاج‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں  گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات کی روشنیاں بجھا کر مودی حکومت کو پرامن اور علامتی انداز میں یہ پیغام دیا جائے گا کہ ملک کی اقلیتیں ہوشیار، بیدار اور متحد ہیں۔بھارت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ کی خودمختاری کو سلب کرنا، اقلیتی اداروں پر ہندو انتہا پسندانہ حکومتی تسلط قائم کرنا اور مذہبی زمینوں کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا آئین کے سیکولر تشخص کی صریح خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
  • 6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
  • بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے بری، احتساب کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری