اس وقت سید حسن نصر الله عزت و افتخار کی بلندیوں پر ہیں، رہبر معظم انقلاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
شہدائے مقاومت کے نام اپنے ایک جاری پیغام میں رہبر معظم انقلاب کا کہنا تھا کہ مقاومت الله کے حکم سے اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ہی دم لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت الله "سید علی خامنه ای" نے لبنان میں شہدائے مقاومت "سید حسن نصر الله" اور "سید هاشم صفیّ الدّین" کی تدفین کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ استکبار، ظلم اور اشتعال کے مقابلے میں مقاومت کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ مقاومت اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ہی دم لے گی۔ واضح رہے کہ رہبر معظم کے پیغام کا متن حجۃ الاسلام و المسلمین "سید مجتبیٰ حسینی" نے حریت پسندوں کے عظیم اجتماع میں پڑھ کر سنایا۔ سید مجتبیٰ حسینی، عراق میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے ہیں۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
قال الله عزّ و جل: وَ لِلّٰهِ العِزَّةُ وَ لِرَسولِهِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون.
خطے میں مقاومت کے روح رواں اور عظیم مجاہد حضرت سیّد حسن نصر الله اعلی الله مقامه اس وقت عزت و افتخار کی سربلندیوں پر ہیں۔ ان کا پاک بدن جهاد فیسبیل الله کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کی روح روز بروز سرفراز تر ہوتی چلی جائے گی۔ دشمن جان لے کہ استکبار، ظلم اور اشتعال کے مقابلے میں مقاومت کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ مقاومت الله کے حکم سے اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر ہی دم لے گی۔ جناب سیّد هاشم صفیّ الدّین رضوان الله علیه کا نیک نام اور خوبصورت چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ میں درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمتی قیادت کے بہت قریب اور ان کا اٹوٹ انگ تھے۔ ان دو ہستیوں سمیت حال ہی میں شہید ہونے والے اور تمام شہداء پر خدا و اس کے صالح بندوں کا سلام۔ لبنان کے غیور جوانوں اور میرے فرزندوں کو سلام۔
سیّدعلی خامنهای
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہبر معظم انقلاب
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام, آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی بلکہ بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی۔ علامہ اقبال وہ پہلے مفکر تھے جنہوں نے 1930 میں الہ آباد کے خطبے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کا واضح تصور پیش کیا۔ ان کا یہ نظریہ بعد میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے وطن عزیز پاکستان کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔ اقبال نے مسلمانوں کو صرف سیاسی طور پر ہی نہیں، بلکہ فکری اور روحانی طور پر بھی متحد کیا۔ اقبال نے بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو اپنی جداگانہ تہذیب، ثقافت اور شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا پیغام دیا۔