چین-یورپ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں،چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی برادری عمومی طور پر اس بات پر متفق ہے کہ اقوام متحدہ کا کردار ناگزیر ہے، کثیرالجہتی نظام کا رجحان یقینی ہے، اور عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاح اور بہتری میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ چین اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر دیکھتے  ہوئے، تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایک منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کا نظام تعمیر کرنے اور بنی نو ع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ اتوار کے روز ایک انٹر ویو میں وانگ ای  نے کہا کہ چین کثیرالجہتی نظام میں ایک مستحکم عنصر ہوگا اور تبدیلی کے دور میں تعمیری قوت کے طور پر مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔  جی 20  سمٹ رواں سال نومبر میں پہلی بار افریقہ میں منعقد ہوگا۔

چین جنوبی افریقہ کی صدارتی کوششوں کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ توقعات کا موثر جواب دیتا ہے۔ وانگ ای نےاس بات پر زور دیا کہ چین-یورپ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں، نہ ہی کسی پر منحصر ہیں اور نہ ہی کسی کے زیرِ اثر ہیں۔ چین امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق ایک ایسا حل تلاش کریں جو ایک دوسرے کے تحفظات کا خیال رکھے، پائیدار اور دیرپا ہو۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور دریائے اردن کا مغربی کنارہ دونوں فلسطینی عوام کے گھر ہیں، سیاسی لین دین کا سودا نہیں۔ چین عرب ممالک کے  انصاف پر مبنی موقف کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ کی تعمیر نو میں سب سے پہلے فلسطینیوں، خاص طور پر غزہ کے عوام کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے، اور جلد از جلد ایک ایسا منصوبہ تشکیل دیا جانا چاہیے جسے تمام فریق قبول کریں۔ اقوام متحدہ کو اقدامات کرتے ہوئے فلسطین کو باقاعدہ رکن کے طور پر شامل کرنا چاہیے۔ چین فلسطینی مسئلے کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے، اور مشرق وسطی کے خطے میں امن کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ وانگ ای  نے برطانیہ اور آئرلینڈ کے دورے، 61 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت، نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت، اور جنوبی افریقہ میں جی 20  وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعد چینی میڈیا کو انٹرویو دیا۔ 

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ، برطانیہ کا انتباہ جاری

برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج الکارنز کا کہنا تھا کہ امریکا دیگر خطرات سے نمٹنے کیلئے یورپ پر سے توجہ ہٹا سکتا ہے، نیٹو مملک کو دفاعی صلاحتیں بڑھانے کیلئے زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج حملوں کا جواب دیتی ہیں، معاشرے، صنعتیں اور معیشتیں جنگ جیت لیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج الکارنز نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ یورپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ الکارنز نے لندن میں انتباہ جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ کو اپنے دفاع کے لیے امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانیہ نے ممکنہ جنگ سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ برطانوی وزیر نے کہا کہ امریکا دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے یورپ پر سے توجہ ہٹا سکتا ہے، نیٹو مملک کو دفاعی صلاحتیں بڑھانے کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج حملوں کا جواب دیتی ہیں، معاشرے، صنعتیں اور معیشتیں جنگ جیت لیتی ہیں۔ ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ نے بھی یورپ کو روس کا اگلا ہدف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مغرب کو پہلی اور دوسری جنگِ عظیم جیسی تیاری کرنا ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی افواج اور وزارتِ دفاع کے اہلکاروں پر جاسوسی اور ہیکنگ 50 فیصد بڑھی ہے، جارحانہ انٹیلی جنس حملوں میں چین، روس، ایران اور شمالی کوریا ملوث ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں انٹیلیجنس کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے نیا ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلیجنس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلیجنس یونٹ میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور امریکا شامل ہوں گے، جہاں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور امریکا ایک جگہ معلومات جمع کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم نے جون میں کہا تھا کہ دفاع کے لیے جی ڈی پی کا 3.5 فیصد رکھا جائے گا۔ برطانوی وزیرِاعظم نے نیو کلیئر وار ہیڈ لے جانے والے ایف 35 اے جیٹ خریدنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر
  • پرولیگ  کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی
  • افغان سرزمین سے سرحد پار حملے کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیر خارجہ
  • روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ، برطانیہ کا انتباہ جاری
  • افغان وزیر خارجہ کی اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ کرنیکی یقین دہانی
  • افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی
  • اَخلاق اور اِسلامی عبادات
  • سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، نگران وزیر اعلیٰ
  • بھارت ریاستی پشت پناہی میں پاکستان کے خلاف دہشتگردی کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات