کیا 2025-26 کے بجٹ میں تیکنیکی امور آئی ایم ایف طے کرے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے سرگرم، آئی ایم ایف سے اجازت لینے کا فیصلہ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کی سنجیدگی و عزم قابل تعریف، مزید تعاون کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے وفاقی بجٹ برائے 2025-26 میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امکان ہے کہ یہ آئی ایم ایف سے یہ بات چیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات کے نئے دور کے دوران ہوگی۔ تاہم اس قبل آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لیوی لاگو کرنے کے بارے میں سفارشات فراہم کرنے کے لیے پیر سے بات چیت شروع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر آئینی ماہرین کیا کہتے ہیں؟
آئی ایم ایف کا یہ تکنیکی وفد 24 سے 28 فروری تک وفاقی اور صوبائی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں گرین بجٹ، موسمیاتی اخراجات سے باخبر رہنے اور رپورٹنگ کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔
کاربن لیوی کے علاوہ بات چیت میں الیکٹرک گاڑیوں اور سبسڈی کے فریم ورک کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔توقع ہے کہ آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں گرین بجٹ میں توسیع کی تجویز دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف آئی ایم ایف وفد بجٹ 2025-26 پاکستان کاربن لیوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ا ئی ایم ایف وفد پاکستان کاربن لیوی ا ئی ایم ایف کاربن لیوی کرنے کے کے لیے
پڑھیں:
ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔کھیئل داس کوہستانی تعزیت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بس اسٹاپ کے قریب کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے نعرے لگائے اور وزیرمملکت کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور ٹماٹر پھینکے۔
کھیئل داس کوہستانی نے اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی گاڑی پر حملہ اور پتھراؤ کیا گیا تاہم ڈرائیور گاڑی کو وہاں سے تیزی سے نکال کر لےگیا، ایس ایس پی کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کھئیل داس کوہستانی کو فون کیا اور کہا کہ حملہ ناقابل قبول اور افسوس ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سیاسی عدم برداشت اور قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ شہباز شریف نے سندھ حکومت کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔
آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان