چیمپیئنز ٹرافی: چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کا پاک بھار ت ٹاکرے سے قبل اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی جیت کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم پوری طرح تیار ہے، کل اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم ہارے یا جیتے، ہم ان کے ساتھ ہیں، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں ، انشاء اللہ پاکستان جیتے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، آج اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں،انشااللہ پاکستان جیتے گا اور یہ پاکستان کیلئے بڑا انعام ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایونٹ کا آرگنائزر آئی سی سی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا نہیں جائے گی، جب معاہدہ ہوچکا ہے تو پھر معاہدہ ہی چلے گا، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ جب ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے اسے طرح کے نتائج آئیں گے، ہر ٹیم کے لیے یہی ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے، ویمن کرکٹرز کو بھی انعام ضرور ملے گا یہ ان کا حق ہے، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے ، ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں توپھر ایک ٹریک پر آئے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ فیصلے ہوں گے ، عاقب جاوید عبوری کوچ بنایا تھا،آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ رضوان ناراض دکھائی رہے ہیں کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں ، میں اس بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کرتے ہوئے اس سال بھارت میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دی، جس کے بعد گرین شرٹس نے ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔ اس سے قبل پاکستان نے آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دی تھی۔
ویمنز ورلڈ کپ کے لیے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔ پاکستان اب ساتویں ٹیم کے طور پر شامل ہو گیا ہے۔آٹھویں اور آخری جگہ کے لیے بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ یہ 50 اوورز پر مشتمل عالمی ایونٹ رواں سال کے آخر میں منعقد کیا جائے گا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان