اپنی مہندی میں ڈانس پر تنقید، اداکارہ ایمن سلیم کبریٰ اور گوہر کی حمایت میں سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کو اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جوڑی نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کیا، ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔جوڑی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس پر اداکارہ ایمن سلیم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسٹوری میں لکھا کہ غیر ضروری اور اخلاقی پولیسنگ جو ہر بار ہوتی ہے لیکن ہر کوئی اپنی زندگی کو اپنی شرائط پر گزارنے کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مشہور جوڑے نے مکہ میں اپنا نکاح کیا، اسے سادہ رکھا اور پھر اپنی شادی کو جس طرح چاہا منایا، اس سے آپ کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ کیوں لوگوں کیلئے دوسرے کی خوش میں خوش رہنا اتنا مشکل ہے؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 دن گزر گئے ہیں، اب صرف 45 دن باقی ہیں، کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوٰی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 دن گزر گئے ہیں، اب صرف 45 دن باقی ہیں، کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی ابتدا سے تھی، پی ٹی آئی میں آپ کو اپنے آپ مضبوط کرنے کیلئے کسی کے پیچھے چھپنا پڑتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر تنقید سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ سوشل میڈیا گروپ کا کنٹرول علیمہ خان کے پاس ہے، علیمہ خان نے تو میری بیماری کا مذاق بھی اڑایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو آتے ہی بغیر کسی کوالیفکیشن کے سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا، مجھے پارٹی سے نکالنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں مورثی سیاست کے خلاف تھا، بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
میں نے پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ کی مفت وکالت کی ہے، میں نے 90 جلسے کئے، ایک روپیہ پارٹی سے نہیں لیا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے 74 کیسز میں وکالت کی جب کہ سلمان صفدر کو دسمبر 2024ء تک 61 کروڑ روپے دیئے جا چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہورہے، 3 مواقع ایسے تھے، جس میں ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی بالکل قریب تھی، 8 اکتوبر کے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے 45 دن میں الیکشن میں منتخب ہو کر اسمبلی پہنچنا تھا۔
ہم نے دسمبر میں دوبارہ مذاکرات شروع کئے، ابھی جو مذاکرات ہورہے ہیں اس میں 2 شرائط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی چپ رہیں اور سوشل میڈیا کو لگام دیں، میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کی خاموشی اسی کا تسلسل ہے۔سلمان اکرم راجہ زندگی میں کسی پارٹی کا حصہ نہیں رہے، مجھے ڈیڑھ ماہ بعد سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی میں نظر نہیں آرہے۔