بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا فلم میں ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایکشن سین کے دوران اداکار زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔
View this post on InstagramA post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa)
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ‘شانکی سردار’ کی یاد گار ہے، ایکشن کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن میں اپنے چاہنے والوں کیلئے محنت کروں گا۔
گلوکار کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ہاتھ ملانے آتا ہے لیکن وہ ہاتھ ملانے سے انکار کر دیتے ہیں۔
آسٹریلوی اسٹار کے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو بچے نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان سے سلام کر رہا ہوں اور یہ اپنے اسٹائل دکھا رہے ہیں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Hamza Khan (@chotebhaibadebhai02)
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ زینب علی لکھتی ہیں کہ اس تاریخی بےعزتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
علی حسن لکھتے ہیں کہ میں سب والدین کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اس طرح ذلیل مت کرائیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر بہت متکبر انسان ہیں۔
عبد اللہ طاہر لکھتے ہیں کہ سمجھداری سے انتخاب کریں کہ کس کو عزت دینی ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مغرور لوگوں کے ساتھ کبھی ہاتھ نہ ملایا کریں۔
حمزہ خان نامی بچے نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اسے بابر اعظم کے ساتھ ہاتھ ملاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’بابر بھائی شکریہ کہ آپ نے اتنی عزت دی‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Hamza Khan (@chotebhaibadebhai02)
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی اور پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم پشاور زلمی پی ایس ایل ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز