معروف ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم ساحر حسن کو ایس آئی یو نے گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی۔

وکیل فراز فہیم نے موقف اپنایا کہ ساحر حسن کو مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ ساحر حسن کا درخشاں پولیس کے ساتھ تنازع چل رہا ہے، ان کے موکل نے درخشاں پولیس کے خلاف دھمکیاں دینے کا کیس دائر کیا تھا۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ملزم کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا ارمغان سے کیا تعلق نکلا؟

کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے جیسے جیسے تفتیش کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے، ویسے ہی نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس کیس سے متعلق بعض نئے اور بڑے نام  بھی سننے کو مل رہے ہیں جن میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایسے ہی مزید کئی نام سامنے  آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ارمغان کے فون سے ملنے والے ڈیٹا کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے کیوں کہ اس کا ارمغان سے رابطہ رہا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے حراست میں لیا ہے۔ اور اس سے اعلیٰ درجے کی چرس بھی برآمد کی ہے جو امپورٹڈ ہے ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ساجد حسن کا بیٹا یہ چرس ارمغان کو سپلائی کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیےمصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت

 پولیس حکام کے مطابق  تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مشہور ٹی وی ادا کار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی خریدوفروخت کرنے اور استعمال کرنے کے الزام میں ان نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ اداکار ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیےچھلے ہوئے کیلے کی تصویر مصطفیٰ عامر کی موت کا سبب کیسے بنی؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی خریدوفروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔زیرحراست نوجوانوں سے مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس حوالے سے مصطفیٰ عامر کی فیملی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں یہ پیش رفت ایک اہم موڑ ہے اور امید ہے کہ اس سے مقدمے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹی وی اداکار ساجد حسن ساحر حسن کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی وی اداکار ساجد حسن کراچی مصطفی عامر قتل کیس اداکار ساجد حسن کے بیٹے عامر قتل کیس ساحر حسن کو پولیس کے کے حوالے اور اس حسن کا گیا ہے رہا ہے

پڑھیں:

فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کیلئے اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا تھا۔

بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جنہوں نے 2007 کی کامیاب کامیڈی فلم ویلکم میں ’بلو‘ کا یادگار کردار ادا کیا تھا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ان کا اس فلم سے مشہور مکالمہ ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘ آج بھی شائقین کو یاد ہے، تاہم اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کے لیے نہایت کم معاوضہ دیا گیا تھا۔

مشتاق خان کے مطابق فلم کے معاہدے میں انہیں 20 یا 25 دن کی شوٹنگ کے لیے ایک لاکھ روپے دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن شوٹنگ کی مدت بڑھا کر مزید 10 اور پھر 15 دن کر دی گئی، جبکہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ’یہ بات مجھے غلط لگی۔ ان (اکشے کمار) کے اسٹاف کو یومیہ بنیاد پر ادائیگی کی جاتی تھی، اگر ہمیں بھی اسی حساب سے پیسے ملتے تو کمائی کہیں زیادہ ہوتی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کو ان کی محنت کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔

یاد رہے کہ مشتاق خان آخری بار بلاک بسٹر فلم ’استری 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • آغا راحت کے بیان کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، ساجد علی بیگ
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف