مری میں پولیس کا چھاپہ، ملزم نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مری(نیوز ڈیسک)مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔مری میں پولیس نے ملزم کیخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔
ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا۔
درِفشاں کی طبیعت ناساز، مٹھی بھر دوائیاں کھانے پر مجبور
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملےپر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا،ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔
Post Views: 1