وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر اٹلی کے ساتھ ڈیری کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور اٹلی کی طرز پر پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار، ترسیل کے عالمی معیار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد کی سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اوروزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین سے ملاقات کی،  منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔

اعلی نسل کی بھینسوں کی افزائش، دودھ کی پیداوار بڑھانے، پیکجنگ اور برآمدی معیار بڑھانے پر مل کر کام ہوگا، دودھ ٹھنڈا کرنے اور محفوظ بنانے سمیت ڈیری کے شعبے میں جدید مشینری متعارف ہوگی۔جامع ڈیری پالیسی جلد تیار ہوجائے گی۔

مریم اورنگزیب  نے کہا  کہ زیتون کے بعد ڈیری فارمنگ سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی رفتار مزیدتیز ہوگی، غریب اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈیری مصنوعات کا منصوبہ شروع ہونے سے چھوٹے کسان اور خواتین خوش حال ہوں گے،  15 ہزار لائیو اسٹاک کارڈز اور 80 ارب روپے کی سبسڈی سے کسان اور زراعت کو فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  آسان قیمت پر ٹریکٹر، زرعی مشینوں کی فراہمی سے پنجاب میں زراعت فروغ پارہی ہے،  سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین نے اٹلی کے وفد کو وزیراعلی پنجاب کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، اٹلی دنیا میں زرعی اور ڈیری مصنوعات کے حوالے سے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیری کے شعبے اٹلی کے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان اقدامات میں پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام شامل ہیں۔

اس حوالے سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 8 رکنی ”پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی“ تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے، فلم سازوں کی درخواستوں کے جائزے، اور باکس آفس مراعات سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کمیٹی کے ذمے ہو گی۔ کمیٹی کو کسی بھی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے مخصوص جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹس دی جائیں گی۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ان منصوبوں کے ڈیزائن اور عملی اقدامات پر ابتدائی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے ان اقدامات کو ”تاریخی پیش رفت“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلے پاکستانی سینما کو ایک نئی زندگی عطا کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ 
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • پی ایس ایل کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
  • اماراتی عوام کیلئے جدید ٹیکنالوجی والا آئی ڈی کارڈ متعارف کرانے کی تیاری