حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ،وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمداورنگزیب نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے فیصل آباد میں ایوان صنعت و تجارت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی جوریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وفاقی وزیرنے اس پیشرفت کو جاری اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا جس سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور انکی ٹیم ملک کی ترقی اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے ٹیکس اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے ہراسانی اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے ٹیکس نظام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہیے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہا انہوں نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل وائس پریزیڈنٹ ہیلاچیخوروف اور اُن کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات میں نجی شعبے کی اصلاحات، توانائی کی منتقلی، مؤثر بلدیاتی نظام، مالیات اور مکمل روزگار جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔فریقین نے ڈیورسیفائیڈ پیمنٹ رائٹس پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔
وزیرخزانہ نے ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی قرض فنانسنگ میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہیے۔