گجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے دلہا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
گجرانوالہ:
گجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان دلہا زندگی کی بازی ہار گیا۔
گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ روز شام کو دعوت ولیمہ تھی۔
ولیمے کی تقریب سے قبل نوجوان کو دو پہر کے وقت دل کا دورہ پڑا جس پر اہل خانہ نے حافظ عمر کو کارڈیالوجی وزیرآباد منتقل کیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا۔
نوجوان دلہا کی موت پر اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہوگیا۔ حافظ عمر کی باقی تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں جو شادی کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد:پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی۔
پی ای سی گورننگ باڈی اجلاس میں ینگ انجینئرز فورم کے قیام کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز کا نمائندہ پلیٹ فارم ہوگا۔
ملک بھر سے ینگ انجینئرز کی ایسوسی ایشنز کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
فورم ینگ انجینئرز کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، ینگ انجینئرز کی لیڈر شپ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فورم کے تحت نوجوان انجینئرز کے لیے ٹریننگز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
نوجوان انجینئرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔
چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوانوں کی آواز بنے گا، نوجوان انجینئرز کی رہنمائی اور مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوجوان انجینئرز کا قومی ترقی میں کلیدی کردار ہے، فورم نوجوان انجینئرز کے لیے ایک شفاف اور موثر پلیٹ فارم بنے گا۔
Post Views: 1