پاک بھارت ٹاکرا: ’’ کتنا ٹائم رہ گیا ہے موت کا کھیل شروع ہونے میں‘‘
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے دبئی میں ٹکرائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔
یہ وہ کرکٹ میچ ہے جس کا انتظار شائقین کو برسوں رہتا ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں باہمی سیریز میں تو مد مقابل نہیں آ پاتیں لیکن آئی سی سی ایونٹس میں مقابلہ بھرپور رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا اور چائے کے ڈھابوں پر سجی محفلوں میں اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کی بات ضرور ہوتی ہے۔
پاک بھارت کے آج ہونے والے ٹاکرے سے قبل ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شائقین کرکٹ نے تبصروں اور تجزیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ پاکستانی کرکٹ شائقین تو کرکٹ ٹیم کی گزشتہ ہار کے سبب کافی دل برداشتہ اور مایوس نظر آرہے ہیں لیکن بھارتی شائقین کو تو یہی لگتا ہے کہ آج ہونے والے ٹاکرے میں بھارت ہی سرخرو ہوگا۔
پاک بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے میمز کا سہارا لیتے ہوئے لکھا ’’کتنا وقت رہ گیا ہے موت کا کھیل شروع ہونے میں‘‘
???????? pic.
— BUNTY. (@atang_waddi) February 22, 2025
ایک اور صارف عبداللہ نے گزشتہ میچ کی شکست کو کچھ زیادہ ہی دل پر لے لیا اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’یاد نہیں آخری بار پاک بھارت میچ سے قبل کب اتنا ریلیکس تھا میں، تم ہارو یا ہراؤ ہمیں تم سے کوئی امید نہیں۔
Can’t remember feeling this relaxed before an Ind Pak game.
Tum haaro ya haaro hamein tumse koi umeed nahi hai.
— Abdullah (@michaelscottfc) February 22, 2025
ایک اور صارف نے لکھا کہ’’لگ تو رہا ہے جیت جائیں گے‘‘
Lagra hai Jeet jayege ????????
— Awais Ahmed (@AwaisAhmed56) February 22, 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ’ ڈیئر کرکٹ ٹیم ، آپ مضبوط ہیں اور قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ اس بار ہمیں مایوس نہیں کرنا ، جائیں اور جیت کر آئیں۔
Dear PCT, You are strong and nation behind you , go well we want one more Win please don’t let us down. ????#BabarAzam???? | #PakvsIND pic.twitter.com/cx9GHHRGJk
— Zubair S. (@mzubair_56) February 22, 2025
واضح رہے کہ چیمپئز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔ پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے بعد اپنے گروپ میں اس وقت چوتھے یعنی سب سے آخری نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے آج دبئی میں بھارت کو ہرانا پڑے گا۔
پاکستان کو ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں ٹیم کے سب سے اہم بلے باز فخر زمان سے اس وقت محروم ہونا پڑا جب وہ انجری کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ کے مبصرین کے نزدیک فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے کا پاکستان کی بلے بازی پر اثر پڑسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CT بابر اعظم پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی دبئی روہت شرما کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی روہت شرما کرکٹ پاک بھارت
پڑھیں:
راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
کراچی (نیوز ڈیسک) راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کرکٹ میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔
راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟
ان کا کہنا تھا کہ90کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟
2004میں ریٹائر ہونے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے جب لطیف نے اپنی سوانح عمری جاری کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔
راشد لطیف، جنہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے سب سے پہلے 1994میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ان دونوں کا مؤقف تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے موجودہ ماحول میں مزید کھیل جاری نہیں رکھ سکتے۔
Post Views: 3