Daily Mumtaz:
2025-04-22@14:33:01 GMT

چیمپئنزٹرافی،عالمی سطح پرپاکستان کاامیج بہترہوا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

چیمپئنزٹرافی،عالمی سطح پرپاکستان کاامیج بہترہوا

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز اور بھارتی پروپیگنڈا ناکام ہوا ہے ، بھارت کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ
،سائوتھ افریقہ ، آسٹریلیا،بنگلہ دیش، افغانستان سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں یہاں موجود ہیں اور بالخصوص کا پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بہت اچھا گیا ہے ،دوسری بات یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میں جو میچ ہوا ،آسٹریلیا اور انگلینڈ دو اہم ملک ہیں ،دونوں ممالک کے پاکستان کیساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں ، بالخصوص قذافی سٹیڈیم عوام سے بھرا ہوا تھا ،زندہ دلان لاہور نے دونوں ٹیموں کو خوب داد دی ، بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ شاید پاکستان نہیں کھیل رہا تو لاہور میں تماشائیوں کی تعداد کم ہوگی لیکن صورتحال اس کے برعکس نکلی ،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھی زبردست ہوا اور جو مسیج دنیا بھر میں گیا ہے وہ پاکستان کیلئے بڑی خوش آئند بات ہے ،بھارت نے ہر لحاظ سے کوشش کی کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہو اور اپنی اسی ہٹ دھرمی کے باعث بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہو رہے ہیں ،بہر حال چیمپئنز ٹرافی کا سلسلہ کامیابی کیساتھ آگے جارہا ہے ،د وسری بات یہ ہے کہ ڈیرہ غازی میں وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کیا ، وفاقی وزیر سردار اویس لغاری اور دیگر لیگی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کیا ،جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب تھا، وزیراعظم نے معاشی کامیابیوں کا تذکرہ کیااور اپنے روایتی انداز میں یہاں تک کہا کہ ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں،ایسا وہ کئی مرتبہ ماضی میں کہہ چکے ہیں ،ایک بار تو آصف زرداری کے بارے میںجذبات میں آکر کہہ دیا تھا کہ سڑکوں پر گھسیٹوں گا اور آج دونوں سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہیں ۔ لیکن بھارت کے حوالے سے دیکھا جائے تو بھارت معاشی اعتبار سے پاکستان سے بہت آگے ہے اور اس کی مختلف وجوہات ہیں ، وہاں سیاسی استحکام ہے ،دہشت گردی کے مسائل کا جتنا پاکستان کو سامنا ہے اتنا بھارت کو نہیں ہے ،بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے ، کلبھوشن یادیو گرفتار ہوا ، ان چیزوں کو بھی دیکھا جائے تو بھارت بہت بڑا ملک ہے اور اس کی تجارت کا حجم بڑا ہے ،ہمیں کسی سے مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں ، خود کو اس قابل بنانا ہے کہ ملک معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑاہو ، قرضوں سے نجات ملے ، آئی ایم ایف کو گڈ بائے کہیں ،اس طرف آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،کوششیں بھی ہورہی ہیں ،نئے نئے سسٹم بھی لائے جارہے ہیں ، آئی ایم ایف کا وفد پھر آرہا ہے ،ورلڈبینک نے 40ملین ڈالر دینے کی یقین دہانی کرائی اور ورلڈ کے وفد کا دورہ پاکستان کامیاب ہے ، اس انداز میں دیکھا جائے تو تمام چیزیں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اورسیاسی استحکام لانے کی اصل ضرورت ہے اس حوالے سے کوششیں ہوئی تھیں اور مذاکرات ناکام ہوئے اب دیکھتے کہ صورتحال کس انداز میں جاتی ہے ،آئندہ چند روز میں کچھ اور ڈویلمپنٹ متوقع ہیں اس کے حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 22 اپریل سے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون

دیرینہ اور تزویراتی شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی روایت ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطحی روابط کے لیے ’ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) ‘قائم ہے۔

ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12/13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوان نے مشترکہ طور پر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ترکیہ کا قومی مفاد کے بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ

کل ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور پاک ترک کثیر الجہتی اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کی مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ترکیہ دورہ رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر
  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، روسی قونصل جنرل
  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • پاک افغان تعلقات کا نیا آغاز
  • پاکستان اور ایران کے تعلقات، چیلنجز اور تعاون کی راہ
  • متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی