پہلے لوگو سے پاکستان غائب ہوا، اب ترانہ بھارت کا بج گیا؟ کیسے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ترانہ بجاڈالا۔
گزشتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تاہم اس میچ کے دوران آئی سی سی نے ملکی ترانوں کے وقت بھارت کا ترانہ بجا دیا تھا جس پر مداحوں اور اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت کا ترانہ بجنا آئی سی سی کی غلطی ہے، جسے حکام نے تسلیم کرلیا ہے تاہم پاکستان میں ہونیوالے میچز میں بھارتی کا ترانہ پلے لسٹ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے اسٹیج تیار
واضح رہے کہ میچ سے قبل انگلینڈ کے ترانے کے وقت چند سکینڈز کیلئے بھارتی ترانہ پلے ہوگیا تھا تاہم آئی سی سی نے فوری غلطی کا احساس ہونے پر ترانہ روک دیا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ؛ کیا بارش ہوسکتی ہے؟
دوسری جانب دبئی میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بھی آئی سی سی نے میزبان ملک کے نام کی جگہ پاکستان کا نام نہیں لکھا تھا اور معذرت کی تھی۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
ادھر فینز کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ باڈی آئی سی سی کی جانب سے کیسے بار بار پاکستان مخالف اقدامات کررہا ہے، بھارت میں شیڈول ایونٹس کیوں ایسا نہیں ہوتا کہ وہاں غلطی سے پاکستان کا ترانہ بج جائے یا لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹادیا جائے یا غائب ہوجائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا ترانہ
پڑھیں:
چکوال میں مدت سے غائب جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
چکوال میں موٹر وے ایم 2 کے قریب سالٹ رینج میں جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔وائلڈ لائف کے مطابق جنگلی بھیڑیے کی یہ نسل مدت سے اس علاقے سے غائب تھی لہٰذا بھیڑیے کا دوبارہ نظر آنا وائلڈ لائف اور ماحولیاتی توازن کے لیے بہترین ہے۔یاد رہے کہ ایک روزقبل صحرائے چولستان میں نایاب جنگلی بلی کیراکل کوبھی دیکھا گیا تھا۔کیراکل کا شمار بھی پاکستان میں معدوی کےخطرے سےدوچارجنگلی حیات میں ہوتا ہے۔