Daily Ausaf:
2025-04-22@11:10:03 GMT

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی ، بہار اور بنگلہ دیش میں آنے والا زلزلہ کسی بڑے زلزلے سے پہلے کی علامت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے حالیہ زلزلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ملک بھر میں سبھی بٹالین کو الرٹ کر دیا ہے۔این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی گمبھیر سنگھ چوہان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی بڑے زلزلے کی پیشگی وارننگ ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال ملک میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو زلزلوں کی درست پیش گوئی کر سکے۔ لہٰذا حالیہ جھٹکوں کو وارننگ کے طور پر لیتے ہوئے ملک بھر میں این ڈی آر ایف کی تمام بٹالین کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ٹیمیں فوری راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے تیار ہیں۔

دہلی اور این سی آر کے جغرافیائی محل وقوع کو دیکھتے ہوئے این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی گمبھیر سنگھ چوہان کا ماننا ہے کہ یہ علاقہ زلزلے کے لحاظ سے زیادہ حساس ہے۔ یہ علاقہ سیسمک زون 4 اور 5 کے تحت آتا ہے۔ یہاں زلزلے کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔ اگر زلزلے کی شدت 6 یا اس سے زیادہ ہے تو دہلی این سی آر میں تباہ کن صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ گنجان آبادی اور خستہ حال پرانی عمارتوں کی وجہ سے یہاں جان و مال کے نقصان کا زیادہ خطرہ ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر دہلی اور غازی آباد میں واقع تمام این ڈی آر ایف بٹالین کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

این ڈی آر ایف حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے چوکسی بہت ضروری ہے۔ ایسے میں لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ زلزلے کے دوران گھبرانے کے بجائے کھلی جگہوں پر پناہ لیں اور اونچی عمارتوں سے دور رہیں۔ حکومت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔ اگر کہیں سے بھی نقصان کی اطلاع ملتی ہے تو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈی ا ر ایف زلزلے کی

پڑھیں:

کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

کراچی:

شہر قائد میں ہیٹ ویو کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال بدھ 23 اپریل تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

جمعرات سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرم و مرطوب موسم کی توقع ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کے خاتمے کے بعد بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • کراچی میں زلزلے کا خدشہ!
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے