کولمبو: سری لنکا میں جنگلی حیات کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہبارانا کے وائلڈ لائف ریزرو کے قریب پیش آیا، جب ہاتھی ریلوے ٹریک سے گزر رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دیگر ہاتھی شدید زخمی حالت میں جنگل کی طرف بھاگ گئے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کے تمام سابقہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں، اور اب حکومت جنگلی جانوروں کو ریلوے حادثات سے بچانے کے لیے نئے میکنزم پر کام کر رہی ہے۔ 

سری لنکا میں ہاتھیوں کو نقصان پہنچانا مجرمانہ فعل تصور کیا جاتا ہے، جہاں تقریباً 7,000 جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

حالیہ برسوں میں سری لنکا میں ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان تصادم میں اضافہ ہوا ہے۔ کسان اکثر اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے ہاتھیوں کے خلاف لڑتے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 150 افراد اور 450 ہاتھی ہلاک ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی ہاتھیوں کو گاؤں میں گھسنے سے روکنے کے لیے بجلی کی باڑ، خندقیں اور دیگر رکاوٹیں نصب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایشیائی ہاتھی انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے مطابق خطرے سے دوچار نسل میں شامل ہیں اور قدرتی ماحول میں ان کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا میں کے مطابق

پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں5 دہشتگرد مارے گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے  قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کا شبہ ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے کہا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • چولستان میں پہلی بار نایاب کیراکل بلی کی موجودگی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک