سرجانی میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز 1 حسن بروہی گوٹھ میں 3 سالہ بچہ اسد اللہ ولد محمد فیصل مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کے والد محمد فیصل نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا۔ اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ بچے کو فوری طور پر نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مین ہول
پڑھیں:
کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 12 سالہ بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔
پولیس نے کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں اب تک 807 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں جس میں سے ہیوی ٹریفک (بس، ٹینکر اور ٹرک) کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔