پولیس مجھے مار دے گی، ملزم ارمغان کا عدالت میں بیان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا، دوران سماعت ملزم ارمغان نے جج سے کہا کہ پولیس مجھے مار دے گی۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اورکہا کہ ارمغان کے 2 ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرانا ہے ،ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فرانزک کرانا ہے۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیاکہ کیا آپ کو مارا ہے، مجھے مارا ہے، یہ کہہ کر ملزم گر گیا، ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کھانہ نہیں دیا گیا، مجھے پولیس بلوچستان لیکر گئی وہاں پولیس نے مجھے کہا کہ گولی مار دیں گے، پولیس مجھے مار دے گی۔ پراسیکوٹر کا کہناتھاکہ ہائیکورٹ اور اے ٹی سی کورٹ ٹو میں بھی ملزم ایسے ہی گر گیا تھا، ملزم ارمغان کا میڈیکل کرایا گیا تو بالکل فٹ تھا۔ عدالت نے ملزمان سے سوال کیا کہ ٓاپ کے وکیل ہیں؟ ملزم ارمغان نے والدہ کی جانب سے کیے جانے والے وکیل سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ نہیں میرا کوئی وکیل نہیں مجھ کسی نے سائن نہیں کرایا، ملزم کی والدہ نے کہاکہ بیٹا یہ آپ کے وکیل ہیں ہم نے انہیں آپ کیلیے مقرر کیا ہے۔ ملزم کاکہنا تھا کہ نہیں میں انہیں اپنا وکیل نہیںمانتا یہ میرے وکیل نہیں۔ ملزم شیراز کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ملزم شیراز کا اس کیس سے تعلق نہیں ہے، ملزم شیراز کا یوٹیوبر انٹرویو کررہے ہیں مگر وکیل سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔، بغیر لیڈی پولیس کے شیراز کے گھر چھاپہ مارا گیا، شیراز کی بہن کا لیپ ٹاپ بھی پولیس ساتھ لے گئی ہے۔عدالت نے ملزم شیراز کی بہن کی جانب سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست واپس کردی، عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ ملزم ارمغان کے والد کی جانب سے 8 فروری کو 15 پر کی گئی کال کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست بھی دی گئی جس میں کہا گیا کہ 8 فروری کو ارمغان نے 15 پر کال کی تھی اس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت نے ملزم کی جانب سے مجھے مار
پڑھیں:
مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوپولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔
ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔