حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ لاہور ہائیکورٹ بارکے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلاء کی گہما گہمی کا منظر
لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال 2025-26ء پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ)کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے،عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کیلئے مدمقابل تھے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداور
آصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے۔جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔دوسری جانب سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گروپ کے
پڑھیں:
گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گندم کی مناسب قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
وکیل وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ اگر درخواست گزار وقت پر آ جاتے تو ہم کچھ کر لیتے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ فصل کب تیار ہوتی ہے، اگر آپ کا یہ حال ہے تو آگے کیا ہوگا۔
وکیل نے دلائل دیے کہ گندم کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے زیر سماعت ہے، کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، ہفتہ دس دن میں کوئی نہ کوئی فیصلہ آجائے گا۔
عدالت نے کیس کی مزید دو مئی تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: گندم کی قیمت میں کمی کے باوجود ملک میں گندم بحران پیدا ہونے کا خدشہ کیوں؟
بعد ازاں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مرتبہ کسانوں کو گندم کی کاشت کا نقصان ہوا ہے، اب کوئی پاگل ہی ہوگا جو گندم کاشت کرے گا۔
’مریم نواز صاحبہ آپ نے کسانوں کا مذاق اڑایا ہے، آپ نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا اب اس وعدے کو پورا کریں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کسان بورڈ پنجاب کابینہ جسٹس سلطان تنویر احمد ڈی ریگولرائزیشن ریمارکس سردار ظفر حسین کاشت کسان گندم لاہور ہائیکورٹ