Jasarat News:
2025-04-22@07:13:28 GMT

میرا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں‘ علی امین گنڈاپور

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

پشاور(آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں۔پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام والدین اور گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلباء سے اُمید ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ نے کبھی ناامید
نہیں ہونا، جو ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے، پچھلے بجٹ میں اقدامات کیے تھے کہ سود سے پاک قرضے لائیں گے، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو 20 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک قرضے دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ آپ نے اپنا مستقبل بہتر بنانا ہے، مستقبل بنانے کے لیے ماضی اچھا بنانا ہوگا، جو کچھ والدین اور اساتذہ سے سیکھا اس کو یاد رکھنا چاہیے، انسان کوشش ہی کر سکتا ہے اور کوشش سے آگے بڑھ سکتا ہے، آپ نے ہمت نہیں ہارنی اور کوشش کرنی ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہوتا ہے، اس لیے کہ وہ اپنی دینی تعلیمات سے ہٹ گئے ہیں، اگر ہم نے عظیم انسان بننا ہے تو انسانیت کا خیال رکھنا ہے، میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں ہمیشہ کالج سے ڈراپ آؤٹ ہوتا رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایٹیٹیوڈ کی وجہ سے ایک بندہ بار بار ڈراپ آؤٹ ہو رہا ہے لیکن وہ کوشش کر رہا ہے، وہی لوگ کامیاب ہیں جو اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے ہیں، آپ رول ماڈل بنیں اور عظیم کام کریں، اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے رہیں، مجھے اس لیے چنا گیا کہ میں صوبے اور لوگوں کے لیے کام کروں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کہنا ہے کہ ا ہے کہ ہے کہ ا کے لیے

پڑھیں:

ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب 

اسلام آباد (وقائع نگار) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کو درخواست دائر کی تھی اب آئے ہیں کہ وہ درخواست فکس کیوں نہیں ہوئی۔ اس کو ڈائری نمبر لگ گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے پہلے دائر درخواستیں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سنیں، عدالت کے آرڈر کے بعد ہماری ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں، کوئی زمین و آسمان اوپر نیچے نہیں ہوا اور بانی پی ٹی آئی سے وکلاء، فیملی اور سیاسی لیڈران کی ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر سب سیاسی قیدی ہیں، ہم صرف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں، کوئی فورس نہیں کہ راکٹ لانچر، یا ایف 16 سے حملہ کریں، دو دن پہلے ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور قیادت موجود تھی۔ چیف جسٹس کے پاس پیش ہونا چاہا مگر وہ شاید جمعہ کی وجہ سے چلے گئے تھے۔ مجھ پر بسکٹ چوری تک کے کیس لگائے گئے ہیں، ہہم ریاست کا حصہ ہیں اور جو تعریف یہ لوگ کرتے ہیں ریاست کی وہ یکسر مختلف ہے، عقل کے اندھوں سے کہتا ہوں کہ آئین کا مطالعہ کر لیں، ریاست کیا ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب 
  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا