پشاور:

خیبرپختونخوا میں ایکسائز پولیس نے انسانی گردے فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسائز ترجمان کے مطابق پشاور میں انسانی گردے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ملزم کو موٹروے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان  ایکسائز کے مطابق صوبائی ایپکس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں جہاں منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف تمام ایکسائز اسکواڈز کی متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور کامیاب کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

اعلامیے کے مطابق فیصل خورشید برکی ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی تھانہ ایکسائز کی جوائنٹ چیک پوسٹ(JCP) ایم ون پر کاروائی  انسانی اعضاء، گردے نکالنے اور بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا تھا اور اُن سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض دونوں افراد کے گردے بیچنے کا ریٹ طے کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور اسے پونے داموں خریدنے کے کاروبار میں ملوث ہے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملزم شہزاد کے موبائل سے متاثرہ افراد کی لا تعداد ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے FIA کے حوالے کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کیلئے ایک اور طیارہ خرید لیا

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئرایمبولینس سروس کےلیے ایک اور طیارہ خرید لیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کےلیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، جس کے بعد ادارے کی ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق چاروں صوبوں میں ایدھی ایئر ایمبولینس سروس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • زمین کی خرید و فروخت کے بہانے ملزمان نے 60سالہ خاتون کو قتل کر دیا
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کیلئے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا