سکردو، اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی صدر انجمن امامیہ سید باقر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
وفد نے قائد بلتستان شیخ محمد حسن جعفری کی خیریت دریافت کی اور حالیہ پرنس کریم آغا خان کی وفات پر انجمن امامیہ بلتستان کی تعزیت و غم میں برابر کے شریک ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے وفد نے سکردو میں صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی سے ملاقات کی۔ وفد نے قائد بلتستان شیخ محمد حسن جعفری کی خیریت دریافت کی اور حالیہ پرنس کریم آغا خان کی وفات پر انجمن امامیہ بلتستان کی تعزیت و غم میں برابر کے شریک ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ وفد نے حال ہی میں المناک حادثے میں شہید ہونے والے کمسن مدح خوانوں کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی، اس موقع پر وفد کی بلتستان آمد پر صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجمن امامیہ بلتستان وفد نے
پڑھیں:
کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 2013ء میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کا والد ہلاک ہوئا تھا، جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔