تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں دوسری بڑی فتح
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2025ء) تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں دوسری بڑی فتح، لاہور ہائیکورٹ بار کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ وکلاء گروپ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا الیکشن بھی جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ گروپ نے میدان مار لیا ۔
تحریک انصاف وکلاء گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار واجد گیلانی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہو گئے۔ جبکہ اعظم نذیر تارڑ گروپ کے حمایت یافتہ منظور ججہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست ہوئی، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ گروپ نے کلین سوئپ کر کے تمام عہدوں پر فتح حاصل کر لی۔(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال26-2025 کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کے حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تحریک انصاف کے حامد خان گروپ کے امیدواروں نے تینوں بڑے عہدوں کے الیکشن پر کامیابی حاصل کر کے حکومتی گروپ کیخلاف کلین سوئپ کیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ 7 ہزار 50 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے ، ان کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 4 سو 60 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ،اسی طرح نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا 8 ہزار 2 سو 55 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ،سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ نے 6 ہزار 8 سو 33 ووٹ حاصل کئے جبکہ سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، بار کے الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے،ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں انتخابات کے لیے سات پولنگ بوتھ قائم کیے گئے جبکہ بائیو میٹرک ووٹنگ کے لیے 120 کمپیوٹر نصب کیے گئے تھے ،چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد منڈ اور ڈپٹی چیئرمین محمد علی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی،انتخابی نتائج کے اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامی نوجوان وکلا نے زبردست نعرہ بازی کی، جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور کامیاب امیدواروں کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا، اس موقع پر نو منتخب صدر ملک آصف نسوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے جہدو جہد کرنے والے وکلاء کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کو ساتھ لیکر چلیں گے، وکلا ء کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد ہائیکورٹ بار لاہور ہائیکورٹ بار ہائیکورٹ بار کے کے حمایت یافتہ تحریک انصاف کے حاصل کر کے ووٹ حاصل گروپ کے
پڑھیں:
کینالز ، سیاست نہیں ہونی چاہئے، اتحادیوں سے ملکر مسائل حل کریں گے: عطاء تارڑ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں جا سکتا، پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ملکی معاشی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تحریک انصاف نے انتشار اور تباہی و بربادی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی میڈیا سے گفتگو میں افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرنے کی بات کی جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا تقاضا ہے کہ ہم مل بیٹھ کر معاملات کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے حوالے سے 1991ء کا معاہدہ، 1992ء کا ارسا ایکٹ اور آئین و قانون بھی موجود ہے،آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں جا سکتا، پانی کی منصفانہ تقسیم کا نظام موجود ہے۔ ہماری لیڈر شپ سمجھتی ہے کہ بات چیت سے تحفظات دور کئے جائیں۔ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے مارچ کے مہینے میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ترسیلات زر آئیں، ایس آئی ایف سی اور آرمی چیف کی محنت کی بدولت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا، ایک سال پہلے پاکستان کے دشمن شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، آئی ایم ایف کو خط لکھے جا رہے تھے، آج عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی سیاست تقسیم کا شکار ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے لیڈر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، تحریک انصاف نے قوم کو تقسیم کیا اور لوگوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیا، آج وہی فصل خود کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے انتشار اور تباہی و بربادی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔ شہباز شریف کی قیادت میں ہماری پرفارمنس نظر آرہی ہے، آج پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے اور ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، انشاء اللہ ملک ترقی کرے گا۔ تحریک انصاف نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی ہے، آج بھی تحریک انصاف ملک کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، آرمی چیف نے حال ہی میں اپنی تقریر میں دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو دو ٹوک پیغام دیا جبکہ تکلیف پی ٹی آئی کو ہوئی، پی ٹی آئی کو ملک میں امن و امان اور ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔