آسٹریلیا، انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ چل گیا، پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آسٹریلیا، انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ چل گیا، پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وضاحت طلب کرلی کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ذرائع نے بتایاکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ترانے کی پلے لسٹ آئی سی سی نے تیار کی تھی، بھارت کے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود بھی آئی سی سی نے پلے لسٹ میں بھارت کا ترانہ رکھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ترانہ چلانا آئی سی سی کی ذمہ داری تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا اور معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ ہر کسی کو اس غلطی پر وضاحت دی جائے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے، ہر چیز کو کنٹرول اور ایگزیکیوٹ کرنا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ آج میچ سے قبل آسٹریلیا کے ترانے کے بجائے چند لمحے کیلئے بھارت کا ترانہ چلا دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میچ میں
پڑھیں:
ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں
دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تحریک آزادی کو بھارت کے تمام تر ظلم و ستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے”ہم بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے، ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا، ہم بھارتی ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔“ دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔