چلاس، متاثرین ڈیم کے دھرنے کا ساتواں روز، کاظم میثم اور نگر کے عمائدین بھی شریک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
دیامر کے عوام کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر کے عمائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور سید علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں متاثرین دیامر ڈیم کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ دھرنے کے ساتویں روز اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر سے ایک بڑا قافلہ بھی پہنچ گیا، اس موقع پر دیامر کے عوام کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر کے عمائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور سید علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ چلاس دھرنے میں شرکت کیلئے نگر سے شیخ باقر کاظمی، بلال ابراہیمی، سابق ممبر اسمبلی جاوید حسین و دیگر شامل تھے۔ جبکہ بلتستان سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے خصوصی شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کاظم میثم اور نگر
پڑھیں:
دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس نے ایک چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں قراقرم ہائی وے سے متصل بازار میں واقع ایک دکان پر ایس ڈی پی او سٹی محمد اویس الیاس کی قیادت میں ایلیٹ پولیس تھانہ کے کے ایچ پولیس نے سکیورٹی برانچ دیامر کی نشاندہی اور معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے، کارروائی کے دوران دکان کے مالک، کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو پولیس اسٹیشن KKH منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلحہ ضبط کر کے ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔