عمران خان پر فائرنگ ان کے بھروسے کے لوگوں نے کی، بانی کی منشا شامل تھی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو بدلہ لینا ہوتا تو مارشل لگا کر حساب برابرکر دیتے، بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ ان کے بھروسے کے لوگوں نے کی تھی، عمران خان پر گولیاں چلانا مارشل لا کا پہلو تھا، فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف کے آنے سے پہلے مارشل لا لگنے جا رہا تھا، ملک میں مارشل لا لگنے کی پوری تیاری ہوچکی تھی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ ان کے بھروسے کے لوگوں نے ہی کی، مقصد بانی کو اڑانا تھا، اللہ نے ان کی جان بچائی، بانی پر گولیاں مارشل لا کا ہی ایک پہلو تھا۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے معاملے میں بانی کی منشا بھی شامل تھی، آرمی چیف آئے تو ان کی پلیٹ میں مارشل لا تھا، آرمی چیف کو اللہ کو بانی پی ٹی آئی سے بدلہ لینا ہوتا تو ملک میں 3 ماہ کا ہی مارشل لا لگا دیتے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پورٹ قاسم کی زمین 10 لاکھ روپے فی ایکڑ دی گئی، 500 ایکڑ زمین ادھار دی گئی ہے، جبکہ اس زمین کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ روپے فی ایکڑ ہے، زمین لینے والےکراچی کے ہی لوگ ہیں، میری ٹائم کی وزارت پاکستان کا قرضہ اتار سکتی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ ایم کیو ایم کہہ رہی ہےکہ ڈمپرز کا مسئلہ بھی فوج حل کرے، کسی کا ڈمپر جلانے سے معاملہ حل نہیں ہوگا، ڈرائیورزکی اسکروٹنی ہوکر لائسنس دینا چاہیے، ڈمپرکی اسپیڈ 40 کلومیٹر تک محدود کردیں، 75 فیصد حادثات کم ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے ترجمانوں کے بیانات سیاسی تھیٹر ہیں، پی ٹی آئی کے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گی، عید کے بعد کچھ نہیں ہوگا، دھرنا ہوگا نہ کوئی گرینڈ الائنس بنے گا، ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، سب اچھے بچوں کی طرح کام کریں گے، پی ٹی آئی ن لیگ حکومت کی ضمانتی ہے، کے پی میں اس وقت کرپشن کا بازار گرم ہے۔
انہوں نےکہا کہ شیر افضل مروت جیسے آدمی کو پی ٹی آئی میں نہیں چلنے دیا جائے گا، گوہر خان بھی نظر نہیں آرہے ہیں، شہباز شریف کی حکومت گنڈا پور کو بچانےکی بھرپورکوشش کی رہی ہے، 30 سے 45 دن کے اندر ملک کے لئے اچھی خبریں آئیں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا، اس میں پارٹی کے پرانے لوگ شامل ہوں گے، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے لئے کچھ نہیں کریں گے، تحریک انصاف کے پاس اب اسٹریٹ پاور نہیں ہے، صدر زرداری کے ایک زیرک سیاستداں ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا پی ٹی ا ئی ا رمی چیف مارشل لا کہا کہ
پڑھیں:
ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
لاہور:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔
Post Views: 1