اہل یمن کا شہید سید حسن نصر اللہ کیساتھ عہد وفا کے لئے ترانہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
انت نصر الله - انت وعد الله، لبـیک یـا نـصـرالـله - #لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد یـانـصـرالـله کے شعار کیساتھ شہدا کی تدفین 23 فروری 2025 کو بیروت میں ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید صفی الدین کی تشیع جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر پوری دنیا سے مقاومت اور حزب اللہ کے عظیم قائد شہید سید حسن نصر اللہ کیساتھ اسلامی تحریکوں کی جانب سے شہید کی روشن راہ پر چلنے کے لئے عہد کیا جا رہا ہے۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کی جانب سے اس موقع پر خصوصی ترانہ جاری کیا گیا ہے۔ انت نصر الله - انت وعد الله، لبـیک یـا نـصـرالـله - #لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد یـانـصـرالـله کے شعار کیساتھ شہدا کی تدفین 23 فروری 2025 کو بیروت میں ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید سید
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی
فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 92 فلسطینی شہید اور 2 سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں 92 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری تباہی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 51,157 فلسطینی شہید اور 116,724 زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے 1783 فلسطینی شہید اور 4683 زخمی ہوئے ہیں۔