عوام خیبرپختونخوا حکومت سے مایوس، عام انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے، پرویز خٹک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے۔
عام انتخابات کے بعد منظر نامے سے غائب ہو جانے والے پرویز خٹک قریباً ایک سال بعد سامنے آئے ہیں اور نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان
پرویز خٹک نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی، میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں تباہ کردی ہے۔ تحریک انصاف والے سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، آج سے ان کے خلاف جہاد شروع کررہا ہوں۔ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص عمران خان ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے، میں نے بحیثیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جو کچھ کیا وہ اپنے دم پر کیا۔
پرویز خٹک نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام ایک سال میں صوبائی حکومت سے نالاں ہوچکے ہیں، میں نے اپنے دور میں صحت کارڈ شروع کیا، اس کے علاوہ تعلیم اور پولیس میں اصلاحات کیں۔
انہں نے کہاکہ میں بہت جلد ایک کتاب لکھنے جارہا ہوں، جس میں سب کچھ کھل کر بیان کروں گا۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد لوگوں نے جھوٹ بولنا شروع کردیا کہ میں جے یو آئی میں شامل ہورہا ہوں، حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں، میں نے کسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ آج کا جلسہ میں نے خاندان کے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کیا ہے، بلکہ یہ ایک جلسہ نہیں عوامی جرگہ ہے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے کہاکہ ہم بھائیوں کے درمیان جو غلط فہمیاں تھیں وہ ختم ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک پھر سرگرم، 22 فروری کو مستقبل کا اعلان متوقع، کیا ناراضی ختم ہوگئی؟
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے عام انتخابات 2024 سے قبل پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے نام سے سیاسی جماعت بنائی تھی، تاہم وہ اپنی نشست بھی ہار گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اندھے بہرے پرویز خٹک پی ٹی آئی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز تحریک انصاف جھوٹ سابق وزیراعلیٰ صوبائی حکومت عام انتخابات عمران خان محمود خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اندھے بہرے پرویز خٹک پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی پارلیمنٹیرینز سابق وزیراعلی صوبائی حکومت عام انتخابات وی نیوز عام انتخابات پرویز خٹک نے اندھے بہرے پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا ہے، اور اب ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات صحت کارڈ کے تحت حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کوکلیئر امپلانٹ کے مہنگے علاج کا خرچ بھی حکومت خود اٹھائے گی۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس (بھنگ) پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی ہے، جو کہ طب و صنعت کے میدان میں جدت کا دروازہ کھول سکتی ہے۔
Post Views: 4