شہید سید حسن نصر اللہ کی تشیع جنازہ کے لئے تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
انت نصر الله - انت وعد الله کے شعار کیساتھ 23 فروری 2025 کو مقاومت اسلامی سے تجدید عہد وفا کا دن قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت، فرزند سید الشہداؑ، فرزند امام زمانہؑ، شہید سید حسن نصر اللہ کی تشیع جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انت نصر الله - انت وعد الله کے شعار کیساتھ 23 فروری 2025 کو مقاومت اسلامی سے تجدید عہد وفا کا دن قرار دیا گیا ہے۔ لبنان سمیت پوری دنیا میں لبـیک یـا نـصـرالـله، لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد یـانـصـرالـله کی گونج ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 145 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 44 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 145 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,827 فلسطینی شہید اور 4,828 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 51,201 ہو چکی ہے جب کہ 116,869 زخمی ہو چکے ہیں۔